وطن نیوز انٹر نیشنل

قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، سینٹ انتخابات صاف شفاف ہونگے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، سینٹ انتخابات صاف شفاف ہونگے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی وزرا کا اجلاس ہوا، جس میں وزراء اور حکومتی ترجمان شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ قومی سطح کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو اوقاف کی جناب سے قبضہ مافیا پر بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم کل ساہیوال کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں ان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں