وطن نیوز انٹر نیشنل

دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس نے سچ ہی کہا تھا کہ ” وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے، لیکن بندہ ایماندار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں