وطن نیوز انٹر نیشنل

لاہور ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والا غیرملکی گرفتار، پیٹ سے منشیات کے کیپسول برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔

ملزم شائک شن ووبا بذریعہ قطر ایئرویز نائیجیریا سے لاہور ایئرپورٹ آیا تھا۔ ملزم نے کوکین سے بھرے ہوئے کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے۔ اس سے برآمد ہونے والی کوکین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

اے این ایف نے دوسری کارروائی فیصل آباد کے علاقے سائیاں والا موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کی جہاں دوران تلاشی کار سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 42 کلوگرام چرس اور 9 کلو گرام افیون شامل ہے۔
اے این ایف نے دو ملزمان غضنفر گلستان اور شکیل احمد کو گرفتار کرلیا جو بالترتیب راولپنڈی اورننکانہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں