وطن نیوز انٹر نیشنل

لگتا ہے زرداری، بلاول کا سافٹ ویئر بھی اپڈیٹ ہوگیا، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زرداری اور بلاول کے بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا بھی سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنھوں نے ایک منتخب وزیراعظم کو 31 جنوری تک گھر بھیجنے کی ڈیڈ لائن دی اور میڈیا کے ذریعے حکومت گرانے کا نوٹس بھیجتے رہے، ان کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ’’ نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیا‘‘ پی ڈی ایم والے سینیٹ الیکشن کی وجہ سے اس وقت دہری مشکل میں مبتلا ہیں اپوزیشن کی جماعتوں میں اعتماد کا فقدان اور اپنی قیادت سے لا تعلقی پی ڈی ایم کو لے ڈوبے گا، زرداری اور بلاول کے بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا بھی سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں