وطن نیوز انٹر نیشنل

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1812 ڈالر کی سطح پر آگئی، دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 650 روپے اور 558 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 22 روپے ہوگئی۔ جب کہ فی تولہ چاندی 30 روپے گھٹ کر 1350 روپے کی ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں