وطن نیوز انٹر نیشنل

پارلیمانی معاملات عدالت لانا حلف کا پاس رکھنے میں ارکان کی ناکامی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کے لئے دائر درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

ہائیکورٹ نے پارلیمانی معاملات عدالت لانا ارکان کی جانب سے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کی جانب سے معاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ پارلیمنٹ کو فعال رکھنا اکثریت میں ہونے کے باعث حکومتی بنچوں کی ذمہ داری ہے۔

ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بنچوں کی ذمہ داری بھی کم اہم نہیں ہے، عدالت کو کوئی شک نہیں کہ پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہو سکتا ہے۔

چیف جسسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں