وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستانی سکھوں کا بھارتی کسانوں کی حمایت میں ریلی کا اعلان

پاکستانی سکھ برادری اورپنجابی سکھ سنگت نے بھارتی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ننکانہ صاحب سے واہگہ بارڈر تک ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، ٹریکٹرریلی میں ملک بھرسے کسان اورسکھ سنگتیں شریک ہوں گی۔

پنجابی سکھ سنگت کے سربراہ سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ بھارتی کسان گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی حکومت کی کسان دشمن زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، پاکستان میں بسنے والے سکھ بھارتی کسانوں سے اظہاریکجتی کیلیے میدان میں نکلیں گے۔ ننکانہ صاحب سے ایک بڑی ٹریکٹر ریلی واہگہ بارڈر جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ، بلوچستان، حسن ابدال پنجہ صاحب اورپشاورسے ٹریکٹرریلیاں اور سکھ سنگتیں ننکانہ صاحب پہنچیں گی اوریہاں سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں واہگہ بارڈر جائیں گے۔ لاہورسے بھی کسانوں کے گروپ اس میں شامل ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹریکٹرریلی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، باقاعدہ تاریخ کا اعلان چندروزمیں کرلیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں