وطن نیوز انٹر نیشنل

سینیٹ الیکشن وڈیواسکینڈل؛ مستعفی وزیرقانون سلطان خان کابینہ سے فارغ، اعلامیہ جاری

سینیٹ الیکشن 2018 کی خفیہ ویڈیو سامنے آنے پرمستعفی ہونے والے وزیرقانون سلطان خان کوکابینہ سے فارغ کیے جانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

چند روزقبل سینیٹ الیکشن 2018 میں میبنہ ووٹوں کی خرید فروخت کے حوالے سے ویڈیوسامنے آئی تھی جس میں وزیرقانون سلطان خان بھی دکھائی دیے۔ ویڈیومیں دکھائی دینے پرسلطان خان نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔
وزیراعلی کی جانب سے استعفی منظورہونے پرمحکمہ ایڈمنسٹریشن نے صوبائی وزیرسلطان کے وزارت سے فارغ ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں