وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 685روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 11100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95165روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت10روپے بڑھ کر 1400 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 57 پیسے بڑھ کر 1183روپے 13 پیسے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں