وطن نیوز انٹر نیشنل

شہبازشریف کوگرفتارکرکے کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی قرارداد کی توثیق کی:نوازشریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس کٹھ پتلی نظام نے شہباز شریف کو گرفتار کرکے اے پی سی قرارداد کی توثیق کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

میاں نواز شریف نے لکھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں