وطن نیوز انٹر نیشنل

تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔۔۔ ایم پی اے پی پی 55چوہدری محمد افضل چیمہ

تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔۔۔ ایم پی اے پی پی 55چوہدری محمد افضل چیمہ
گوجرانوالہ( )
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عوامی ایم پی اے پی پی 55چوہدری محمد افضل چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے اپوزیشن ٹولہ کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کو کنگال کردیا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے حلقہ میں تعمیروترقی اور عوامی فلاح کے کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور عوام کو درپیش مسائل فوری حل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 71کھیالی 40 فٹ بازار میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کاشف نمبردار،جنرل کونسلر ثنا اللہ گجر،چوہدری ندیم کمبوہ،حاجی غلام عباس، باؤ جمشید انصاری،وحید کمبوہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بجلی کے ٹرانسفارمر،کھمبے،تاریں ڈلوانے پر رہنما تحریک انصاف چوہدری افضل چیمہ، کاشف نمبردار، جنرل کونسلر ثنا اللہ گجر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں