وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے فوڈ پوانٹس منتخب کرنے اورپارکوں کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے پی ایچ اے افسران کے ہمراہ مختلف پارکوں کا دورہ

گوجرانوالہ( ) ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے فوڈ پوانٹس منتخب کرنے اورپارکوں کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے پی ایچ اے افسران کے ہمراہ مختلف پارکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے دورہ کے دوران راسخ عرفان پارک ماڈل ٹاؤن،لیاقت باغ پارک،جناح پارک اوراپرکنال برج جی ٹی روڈسمیت مختلف جگہوں کا تفصیلی معائینہ کیا۔اِس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پارکوں میں فوڈ پوائنٹس کا قیام ایک شاندار منصوبہ ہے،اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو پارکوں میں تفریحی سہولیات کے ساتھ معیاری کھانے کی سہولت بھی میسر آئے گی اوراس سے محکمہ کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے محدود وسائل میں شہر کوسرسبزوشاداب بنانے میں رات دن کام کر رہاہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ذیشان اکبربٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راجہ عمران خان،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ علی حسنین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز ہارٹیکلچرمیڈیم عائشہ صدیقہ،طارق سلمان،حافظ وقار،ولید ہاشمی،ابوبکر عنایت ودیگر بھی موجود تھے۔

گوجرانوالہ: ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ فوڈ پوائنٹس کے حوالے سے دیگر پی ایچ اے افسران کے ہمراہ مختلف پارکوں کو دورہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں