وطن نیوز انٹر نیشنل

مہنگائی کے اس دور میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کےلئے النور سکول سسٹم ناصر کالونی میں ایوننگ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے. .ماہر تعلیم پروفیسر ثنااللہ گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ.

گوجرانوالہ( )ماہر تعلیم پروفیسر ثنااللہ گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ نے کہا ھے کہ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے معاشرے کا با عزت شہری بنائے کے لئے النور سکول سسٹم ناصر کالونی کشمیر روڈ گوجرانوالہ نے والدین کو بھاری فیسوں اور اخراجات سے بچانے کے لیے ایوننگ کلاسز کا آغاز کر دیا ھے جس میں بچوں کو بلکل مفت کتابیں اسٹیشنری اور یونیفارم بھی سکول انتظامیہ کی طرف سے فراہم کیا جاے گا ان خیالات کا اظہار انہوں دی ایوننگ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر النور سکول میاں محمد اکبر اور ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر خان مروت نے بھی خطاب کیا ماہر تعلیم محمد اختر غیور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہاہے تاکہ آئندہ آ نے والی نسلیں ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ھے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا راز تعلیم میں ہی پوشیدہ ہے لہذا طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں تاکہ آپ مفید شہر ی بن کر ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔

گوجرانوالہ:النور سکول سسٹم کے زیر اہتمام ما ہر تعلیم پروفیسر ثنااللہ،محمد اختر غیور،محمد اکبر،ناصر خان مروت ایوننگ کا سز کا افتتا ح کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں