وطن نیوز انٹر نیشنل

آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی….مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید

گوجرانوالہ۔ 6جولائی 21 مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی، شیخ رشید اپنی الیکشن مہم کا ثبوت سامنے آنے پر مستعفی ہوجائیں، نواز شریف کی سیاست ختم کرتے کرتے حکمران خود ناکامیوں اوررسوائیوں کی گہری کھائی میں گر گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع آفس اروپ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی اور ضمنی انتخابات کی طرح ن لیگ کی شاندار کامیابی نوشتہ ء دیوار بن چکی ہے،حکومت تما م تر مداخلت کے باوجود پی ٹی آئی کی شکست کو فتح میں نہیں بدل سکے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ پی ٹی آئی کے لئے ووٹ مانگنے کا ثبوت سامنے آنے پر مستعفی ہو جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ہ حکمران نواز شریف کی سیاست کو ختم کرتے کرتے ناکامیوں اور ذلت ورسوائیوں کی گہری کھائی میں گر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں