وطن نیوز انٹر نیشنل

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25جولائی کو اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی تحریک انصاف خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم راناایڈووکیٹ

گوجرانوالہ ( )پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم راناایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25جولائی کو اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کی سیاہ کارکردگی اور لوٹ مار سے کشمیر کے عوام اچھی طرح واقف ہیں، باشعور کشمیری عوام ان دونوں جماعتوں کے جھانسے میں نہیں آنے والی، آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف خواتین کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،شکیلہ سلیم راناایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کا سفیر کا کردار ادا کیا ہے، مریم صفدر اور بلاول زرداری کی ابوبچاو تحریک ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے، کشمیر کی عوام تحریک انصاف کی کامیابی میں اپنا بھرکردار ادا کریں گے اور اپنے جلسوں میں پتلی تماشاکرنے والوں کو آزادکشمیر کے انتخابات میں بدترین شکست سے دوچار کرکے عبرت کا نشان بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم و صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت شہری ترقی کیساتھ ساتھ دیہی اور مضافاتی علاقوں کو جدید اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے کوشاں ہے اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہیں نکلیں گی۔

گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم راناایڈووکیٹ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں