وطن نیوز انٹر نیشنل

پی ٹی آئی قیادت گوجرانوالہ کے ساتھ پوری انصاری برادری کا اظہار یکجہتی.

گوجرانوالہ ۔ 11جولائی 21ء حاجی حنیف انصاری کے زیر قیادت انصاری برادری کے سرکردہ راہنمائوں کی جانب سے انصاری برادران کی حمایت کا اعلان ، مرکزی راہنما تحریک انصاف حاجی چوہدری یونس انصاری اورایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں حاجی حنیف انصاری ، اسلم پپو انصاری،عادل طارق انصاری ، منظور انصاری اور دیگر بھی شامل ، مقامی ہوٹل میں اکابرین انصاری برادری کی موجودگی میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت انصاری برادران کی ہر سطح پر مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ،انصاری برادران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا ، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مر کزی راہنما تحریک انصاف حاجی یونس انصاری نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اب ما فیا راج نہیں چلے گا ہم خلق خدا کی خدمت کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں ظالموں ، غا صبوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیاہے عام آدمی کی عزت نفس بحال کرنا اور عوام کی زندگی میں آسودگی کا احساس پیدا کرنا ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے پر وردہ منشی مافیا نے برسوں عوام کی جیبیں صاف کیں ہم ظالموں کا ہاتھ روکنے کے لئے ہر قسم کے مافیا کے سامنے دیواربن کرکھڑے ہیں ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر دین اسلام کی مخالفت کے مرتکب ہوئے اس لئے ان کے ساتھ نہیں چل سکتے عورت کی حکمرانی سراسر غیر اسلامی ہے افسوس کہ ملک کے جید علمائے کرام بھی مریم نواز کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے ہیںانہوں نے کہا کہ کتاب و سنت کی مخالفت کرنے والا ہمارا لیڈر نہیں ہو سکتا ہمارے لیڈر صرف سرکار دو عالم ۖ ہیں انہی کی پیر وی اور سنت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، گوجرانوالہ کے عوام کی جان و مال اور ان کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کریں گے اس موقع پر بائو شاہد الرحمان انصاری ، بائو اشرف انصاری ، حاجی اللہ دتہ انصاری ، یونس انجم انصاری ، وائس چیئر مین منور حسین انصاری ، چیئر مین بیت المال قمر سہیل انصاری ، چیف وارڈن سول ڈیفنس نوید یونس انصاری ، میاں خالد انصاری ، چوہدری محمود الحسن انصاری ، سابق ناظم صداقت منڈ ، پی ٹی آئی راہنما مبشر باجوہ ، راجا شکیل کیانی ، نعیم انصاری ، جاوید بٹ اور دیگر بھی موجود تھے


گوجرانوالہ ۔ انصاری برادری کے سرکردہ راہنمائوں کی جانب سے انصاری برادران سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے مرکزی راہنما تحریک انصاف حاجی چوہدری یونس انصاری ،ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری ،حاجی حنیف انصاری جارجٹ والے ، یونس انجم انصاری خطاب کرتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں