وطن نیوز انٹر نیشنل

ویمنز ون ڈے ،ٹی ٹونٹی رینکنگ،آسٹریلیا سر فہرست

آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی۔ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا دونوں فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے ۔ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا سرفہرست ہے جب کہ بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے ، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے اور بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر جاچکی ہے ،پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں