وطن نیوز انٹر نیشنل

اپنی زندگی میں دین اسلام کو مکمل نافذ کئے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی ممکن نہیں….حاجی یونس انصاری

گوجرانوالہ13جولائی21ء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کی کتاب و سنت پر عمل سے ہی ممکن ہے اپنی زندگی میں دین اسلام کو مکمل نافذ کئے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی ممکن نہیں ان خیالات کا ااظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر ماہانہ محفل پاک کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قربانی کا اصل فلسفہ کمزوروں ، محتاجوں اور بے سہاروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کر نا ہے بلاشبہ کتاب و سنت کا راستہ ہی فلاح اورکامیابی کی جانب لے کر جائے گا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کو سمجھنے اور قرآنی تعلیمات کو عام کئے بغیر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں قربا نی در حقیقت کمزوروں ، محتاجوں اور بے سہاروں کو اپنی خوشیوں میں حصہ دار بنانا ہے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ حضرت ابراہیم نے اللہ کی رضا کے سامنے سر تسلیم خم کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی جو قیامت تک پوری ا نسانیت کے لئے مشعل راہ ہے


گوجرانوالہ ۔انصاری ہائوس ماڈل ٹائون میں ماہانہ محفل پاک سے حاجی یونس انصاری ،ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری اور دیگر خطاب کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں