وطن نیوز انٹر نیشنل

انتقام اور الزامات کی سیاست کرنیوالوں کا 25 جولائی کو آخری دن ہوگا …….چوہدری اسماعیل گجر

گوجرانوالہ( )
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ ایل اے 35جموں 2چوہدری اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ انتقام اور الزامات کی سیاست کرنیوالوں کا 25 جولائی کو آخری دن ہوگا مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کی ضامن ہے مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر ملک سے اندھیروں، اور بدامنی کا خاتمہ کیا روشن اور خوشحال پاکستان عوام کیلئے مسلم لیگ ن کا تحفہ تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین خائف ہوچکے ہیں نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی‘بیروزگاری‘بجلی‘گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب مسلط کرنے کیساتھ ساتھ بنیادی حقوق چھین کر ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ تمام تر سازشوں کے باوجود ن لیگ الیکشن میں واضح برتری حاصل کریگی25جولائی کو کشمیری عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں حلقہ ایل اے 35جموں 2کے مختلف علاقوں کے طوفانی دوروں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آزاد وجموں کشمیر کے مہاجرین نے انتخابات میں لیگی امیدوار چوہدری اسماعیل گجر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور انتخابات میں کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں