وطن نیوز انٹر نیشنل

تاجر رہنما سید عدیل بخاری چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے میٹل سکریپ پروسیسر اینڈ ری سائیکلر کے چیئرمین مقرر

گوجرانوالہ( )
تاجر رہنما سید عدیل بخاری چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے میٹل سکریپ پروسیسر اینڈ ری سائیکلر کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے جبکہ صدرعمر اشرف مغل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گذشتہ روز چیمبر آف کامرس میں صدر چیمبر عمر اشرف مغل، چیمبر قائدین ملک ظہیر الحق، رانا شہزاد حفیظ نے سید عدیل بخاری کو نوٹیفکیشن دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چیمبر آف کامرس اور تاجروں کے اعتماد پر ہر ممکن پورا اتریں گے۔اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی میٹل سکریپ پروسیسر اینڈ ری سائیکلرکے چیئرمینسید عدیل بخاری نے کہا ہے کہ میٹل سکریپ کے تاجروں کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم پر سکریپ تاجروں کے بھرپور نمائندگی کی جارہی ہے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے عہدیدار اور قائدین تاجروں و صنعتکاروں سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں جبکہ میٹل سکریپ کے تاجروں عرفان اسلم کمبوہ، رضوان اسحاق، میاں فاروق،حافظ صبور،فیاض بٹ نے تاجر رہنما سید عدیل بخاری کو چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے میٹل سکریپ پروسیسر اینڈ ری سائیکلر کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں