وطن نیوز انٹر نیشنل

تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت گرانے اور پھر آر پار کے نعرے لگانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے۔

گوجرانوالہ( )نصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت گرانے اور پھر آر پار کے نعرے لگانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہیتحریک ا آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت کشمیری عوام کا تحریک انصاف اور عمران خان پر اعتمادکابھرپور مظہر ہے،آزاد کشمیر کے عوام سلام عقیدت کے مستحق ہیں جنہوں نے پاکستانی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے جھوٹے اور زہریلے پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر ثابت کیاہے کہ عوام کو ٹوپی ڈراموں سے بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا، وہ سچے اور دیانتدار لیڈر کی پہچان رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے بھی نوازشریف اوران کی صاحبزادی کے بیانیے کو مسترد کر دیا، پیپلز پارٹی کے جیت کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں دونوں جماعتیں دھاندلی کے الزامات لگا کر اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنا چاہتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں