وطن نیوز انٹر نیشنل

پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماؤں نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر کے ن لیگ کے نام نہاد قلعے میں شگاف ڈال دیا ہے

گوجرانوالہ۔ 14ستمبر21 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری اور چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری علی اصغر انصاری نے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح برتری کووزیر اعظم عمران خان کے وژن کی فتح اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے نفرت انگیز بیانیہ کی شکست قرارد یا ہے ، اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر کے ن لیگ کے نام نہاد قلعے میں شگاف ڈال دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی قیادت کے نفرت انگیز اور ملک دشمن بیانیہ کے ساتھ نہیں ہیں، انہوںنے کہا کہ آنیو الے چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں بھی فتوحات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور گولڈن اتحاد فائونڈر گروپ کلین سویپ کر کے سٹیٹس کوکا خاتمہ کرے گااور چیمبر میں چند سرمایہ داروں کی اجارہ داری کو انجام تک پہنچائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا اور جی ڈی اے کی ملی بھگت اور لوٹ مار کے بارے ہماری نشان دہی سچ ثابت ہو رہی ہے اور نجی چینل نے انکا کچا چٹھا کھول کر ر کھ دیا ہے ہم آج بھی اپنے مئوقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں