وطن نیوز انٹر نیشنل

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے حکومتی اقدامات فیصلے موثر اور خوش آئند ہیں …..سابق صدر رانا نعیم الرحمن خاں

گوجرانوالہ ( ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے حکومتی اقدامات فیصلے موثر اور خوش آئند ہیں، ماضی میں اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے کوئی بھی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اووسیز پاکستانیوں پاکستانی حقیقی معنوں میں ملک کا اثاثہ ہیں، جو بیرون ملک محنت کر کے قیمتی زرمبادلہ ملکی معیشت کی بہتری اور فروغ کے لئے بھجواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں اووسیز پاکستانی بھی اپنے نمائندگان کا چناؤ کرنے کے لئے جمہوری انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں