وطن نیوز انٹر نیشنل

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

ابراعظم نے بطور کپتان 26 میچز میں ایک ہزار رنز بنا کر ویراٹ کوہلی سے کم میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز چھین لیا۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس طرح وہ بطور کپتان ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے 26 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے ہیں، اس طرح وہ کم میچوں میں ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑیئ بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 30 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے اب تک 64 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 2 ہزار 332 بنارکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں