وطن نیوز انٹر نیشنل

شہدائے پولیس نے جان کی قربانی دے کر فرض نبھایا ہے اور پولیس کا نام روشن کیا ہےنائب صدر شالیمار ٹائون سو سائٹی حاجی ریاض ریحان جٹ

گوجرانوالہ2نومبر 2021ء….. ڈویژنل صدر امن کمیٹی اور نائب صدر شالیمار ٹائون سو سائٹی حاجی ریاض ریحان جٹ نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس نے جان کی قربانی دے کر فرض نبھایا ہے اور پولیس کا نام روشن کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پولیس نے ہمیشہ ہی بے مثال قربانیا ںدے کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور امن وامان کے قیام کے لئے اپنا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیا ہے حالیہ دنوں میں شہادت کا رتبہ پانے والے جوان ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے قوم ان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں