وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شایہ فرید نے میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد اور دیگر بلدیاتی نمائندوں سے ملاقا ت کی اور بلدیاتی اداروں کی بحالی پر مبارکباد دی

گوجرانوالہ4نومبر21ء پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شایہ فرید نے میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد اور دیگر بلدیاتی نمائندوں سے ملاقا ت کی اور بلدیاتی اداروں کی بحالی پر مبارکباد دی اس موقع پر پیر عامر فرید ، چیئر مین خالد مغل ، حاجی اسلم فور مین ،وائس چیئر مین عبداللہ دھاریوال اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ فرید نے کہا کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکج در حقیقت تکلیف پیکج ہے جس سے عوامی مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے اور عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو کر رہ جائے گی مہنگائی کے مارے عوام بلبلا رہے ہیں لیکن وزیر اعظم سابق حکمرانوں کے نوحے پڑھ رہے ہیں مئیرکار پوریشن شیخ ثروت اکرام نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو مسلسل لالی پاپ دے رہے ہیں اور اپنی کارکر دگی صفر ہونے کا ذمہ دار بھی سابق حکمرانوں کو ہی قرار دے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ تصورات کی دنیا سے باہر نکل آئیں اب ملک کے وزیر اعظم کا منصب ان کے پاس ہے ڈپٹی مئیر رانا مقصود احمد نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد موجودہ بحران کا واحد حل ہے اس موقع پر چئیرمین لالہ ظہیر احمد ، ملک متین اعوان ، اسامہ نضر وڑائچ ، صدیق بٹ صدرن۔لیگ اقلیتی ونگ سٹی عا طف نومی عزیز دل اور دیگر بھی موجود تھے


گوجرانوالہ۔ضلعی جنرل سیکرٹری ن۔لیگ شازیہ فریدپیر، عامر فرید و دیگر مئیر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام ڈ،پٹی مئیر رانا مقصود احمد اور بلدیاتی نمائندوں کو بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں