وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ریونیو عوامی خدمت کچہری

حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تحصیل کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا،ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یاسین اور دیگر ریونیو کے افسر اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موجود تھا۔ ریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسروں کو اپنے مسائل بتائے ۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر افسروں نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا، رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجرا اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے علاوہ ازیں ضلع چنیوٹ کی تحصیلوں میں بھی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں