وطن نیوز انٹر نیشنل

جرمنی کے شہر کولون میں امن مظاہرہ

رپورٹ : افتخار احمد جرمنی
28 فروری کی شام کولون شہر کے اڑھائی لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے یہ وہ دن ہے جب ہر سال کولون کے باسی رنگ برنگے لباس پہنے اپنا روائتی تہوار کارنیوال منانے سڑکوں پر ناچتے گاتے مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے پیار بانٹتے نظر آتے تھے جب کہ اس بار ان کا کہنا تھا کہ پہلے کرونا وباء اور اب یو کرین کی جنگ کے متاثرین نے ہمارے دل اداس کر دئے ہیں لہذا اس بار ہم اپنے تمام روایتی پروگرام منسوخ کر کے امن کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہیں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا امن مظاہرہ اس لئے بھی مثالی ثابت ہوا کہ شہر بھر میں کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوا یاد رہے کہ اسی صوبہ نارد رائین ویسٹ فالن کے شہر بون میں 1983ء میں امریکی صدر رونالڈ ریگن کی پالیسیوں کے خلاف اور امن کے لئے پانچ لاکھ مظاہرین سڑکوں پر نکلے تھے اسی طرح 1996ء میں سماجی کٹوتیوں کے خلاف بون ہی میں ساڑھے تین لاکھ افراد نے سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں