وطن نیوز انٹر نیشنل

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویزکا پناہ گاہ کا دورہ

فیصل آبادوفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیااور وہاں عارضی قیام پذیر افراد کے لئے دستیاب سہولیات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔انہوں نے پناہ گاہ میں خواتین کے لئے مزید بہترین انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پناہ گاہ میں صفائی کا اعلیٰ ٰمعیار ہمہ وقت برقرار رکھاجائے ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا پناہ گاہ آنے والے افراد کو ناشتہ، دوپہر اور رات کا معیاری کھانا فراہم کیا جائے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا وہ شیلٹر ہوم کا مختلف اوقات میں اچانک دورہ کرکے سہولیات کو چیک کریں اس ضمن میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے مسافروں کے ہمراہ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔اسسٹنٹ کمشنر صدرنے شیلٹر ہوم میں فراہم کی جانیوالی سہولیات سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں