وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او کا ماڈل سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام مارکیٹ میں صارفین کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے نرخ استحکام میں رکھنے کے لئے خود منڈیوں کے دورے شروع کردئیے جبکہ نیلامی کی مانیٹرنگ کے لئے افسروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں جو روزانہ منڈیوں میں پہنچ کر نیلامی کا جائزہ لے رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زکی ماڈل سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا انہوں نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کروائی اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے آڑھتیوں و پھڑیوں سے بھی ڈیمانڈ اور سپلائی بارے معلومات لیں،انہوں نے آلو ، پیاز، ہری مرچ، ٹماٹر، ادرک ، لہسن کی اپنی نگرانی میں بولی کروائی، ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے کہا منڈیوں میں بولی کے دوران کم نرخوں کا فائدہ عام مارکیٹ میں صارفین کو ہوگا،ڈی پی او عمر فاروق نے کہا مہنگائی مافیا کی کمر توڑنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں