وطن نیوز انٹر نیشنل

پولیو مہم میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کی گنجائش نہیں:ڈپٹی کمشنر

خانیوال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے 26اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لیں۔پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے انسداد کورونا وڈ ینگی مہم کی سرگرمیوں بارے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز کبیروالا، میاں چنوں غلام مصطفی،ذیشان ندیم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد سمیت محکمہ صحت و دیگر لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ پولیو مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران صحت اور پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے انہوں نے آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں ہر صورت سو فیصد بچوں کوکور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی سستی اور غفلت کی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی اور کورونا کے لیے دی گئی ہدایات پر بھی سختی سے عمل کیا اور کرایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں