وطن نیوز انٹر نیشنل

چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کاپنجاب کالجز کی مختلف برانچز کا دورہ

ملتان میں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان شمیم اختر نے گزشتہ روز پنجاب کالجز کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور کورونا و ڈینگی ایس او پیز پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کورونا وڈینگی سے بچاؤ کی حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کررہا ہے ،طلبہ کی صحت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے ،اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کالجز کی سائنس لیبارٹریز اور کتب لائبریریوں کا بھی معائنہ کیا اور طلبہ کو دی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور وزیر اعظم کی سر سبز پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی آبیاری پر بھی توجہ دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے ۔ ڈائریکٹر پنجاب کالجز اسامہ بشر قریشی نے پنجاب کالج میں طلبہ کو دی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کالجز طلبہ کو عملی زندگی میں اچھا انسان بننے کے ساتھ مختلف ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی تواتر کے ساتھ کرتا آرہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں