وطن نیوز انٹر نیشنل

اوباش افراد کا تشدد ،بال کاٹنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج

فیصل آباد تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ہلال روڈ پر اوباش افراد کی طرف سے خواجہ سرا کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے اور بال کاٹنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے ، ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ملزموں کو جلد گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ داؤد نگر کا رہائشی خواجہ سرا زاہد یعقوب کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ ہلال روڈ پر پہنچا تو اوباش عمر حیات، شاہد، عبداﷲ وغیرہ اس کو پکڑ کر ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اس کے سر کے بال کاٹ دیئے ، جس پر بٹالہ کالونی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن ابھی تک گرفتار نہیں کیا ۔خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ بعدازاں پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں