وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈپٹی کمشنر محمدعلی کی مرکزی میلاد کمیٹی کے ارکان سے میٹنگ

فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے مرکزی میلاد کمیٹی کے ارکان سے میٹنگ کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اور دیگر افسروں کے علاوہ صدر میلاد کمیٹی منیر احمد نورانی، سرپرست اعلی وحید خالق رامے ، نوید اکرم، محمد عمران مدنی، ملک اکبر علی، علی اعجاز قادری، محمد بنیامین، محمد عرفان گجر، میاں ارشد محمود سدھے میاں، ملک بخش الہٰی ودیگر ارکان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مرکزی میلاد کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ کی تقریبات کے حوالے سے بھر پور انتظامی و حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جنہیں کامیاب بنانے کے لئے میلاد کمیٹی سمیت تمام طبقات اور سول سوسائٹی کے افراد کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ نبی برحق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت و سعادت کا مبارک دن پرُ امن ماحول میں پورے مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں