وطن نیوز انٹر نیشنل

عوامی خدمت مشن ،کسر اٹھا نہیں رکھیں گے :فرخ حبیب

فیصل آباد:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حلقے کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہاہے عوامی خدمت مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے تحت ان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ تنظیمی عہدیدار میرے دست وبازوہیں جوعلاقائی مسائل کی نشاندہی کریں ترجیحی بنیادوں پر مسائل کئے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے سٹی کونسل پی ٹی آئی کے صدر ملک کامران،سینئر نائب صدر ملک وسیم امبرسریا،سید حسنین نقوی اور سید عمران نقوی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں