وطن نیوز انٹر نیشنل

پی ایس ایل پلے آف راؤنڈ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کل سے متوقع

لاہور: پی ایس ایل پلے آف راؤنڈ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کل سے متوقع ہے، پی سی بی نے ٹریننگ اور کورونا ٹیسٹنگ کا شیڈول فائنل کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی 7 نومبر سے کراچی پہنچنا شروع ہونگے، ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد 8 سے 9 نومبر کے درمیان ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو اپنا کورونا ٹیسٹ کروا کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے، فارن پلئیر کی پاکستان آمد پر بھی کورونا ٹیسٹنگ ہو گی، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

پلے آف راؤنڈ میں شامل چاروں ٹیموں کے کھلاڑی 7 نومبر سے کراچی میں اکھٹا ہونا شروع ہونگے، ملتان سلطانز کی ٹیم کا پہلا ٹریننگ کیمپ پی سی بی کی فراہم کردہ جگہ پر 9 نومبر کو لگایا جائیگا۔ پلے آف راؤنڈ 14 اور 15 نومبر کو شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں