وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان سپر لیگ فائیو، فائنل سمیت چار میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا

کراچی:پاکستان سپر لیگ 5 کے فائنل سمیت چار میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا، فول پروف سیکیورٹی کیلئے چار بم پروف بسیں کراچی پہنچا دی گئی، پیر سے ٹیمیں پریکٹس کا آغاز کریں گی۔

پی ایس ایل فائیو کا فائنل راونڈ، کراچی میں کرکٹ کا رنگ جمانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ فائنل سمیت چار میچز کی سکیورٹی کا پلان حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ تمام ٹیموں کوسخت سکیورٹی دی جائے گی۔ بم پروف بسیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچا دی گئیں۔

کورونا کے پیش نظر بسوں کو ہر موومنٹ سے پہلے اسپرے کیا جائے گا۔ ہوٹل میں ٹیم فلور پر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم فلور پر آئسولیشن کا انتظام ہوگا اور 21 غیر ملکی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز14، 15 اور17نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ کراچی کنگز، ملتان سلطان، لاہورقلندرز اور پشاور زلمی ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں