وطن نیوز انٹر نیشنل

وہاڑی میں ضلع کی سطح پر 12این جی او ز کی منظوری

وہاڑی:ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مینجمنٹ آپریشن کمیٹی برائے چیریٹی کمیشن پنجاب ایکٹ 2020ء کے تحت این جی اوز،این پی او کی منظوری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں این جی اوز اور این پی اوز کی طرف سے آن لائن رجسٹریشن کیلئے اپلائی کی گئی تمام دستاویزات اور تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ویر ی فیکشن کے مراحل کا بھی جائزہ لیا گیا،تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ضلع کی سطح پر 12این جی او ز ،این پی اوز کی منظوری دی جبکہ 24کی تحصیل کی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو منظوری دینے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کئے ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں ،عوامی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوام کی طرف سے آنے والی تمام درخواستوں کا مقررہ مدت میں لازمی جواب دیا جائے اگر کسی مسئلے کو حل کرنے میں ناگزیر وجوہات ہوں تو بھی سائل کو تمام تفصیلات بتا کر مطمئن کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں