وطن نیوز انٹر نیشنل

احسن رضا ٹی 20 میچز کی ففٹی کرنے والے پہلے امپائر

راولپنڈی،لاہورپاکستان کے احسن رضا ٹی ٹونٹی میچوں میں فرائض کی نصف سنچری مکمل کرنیو الے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔واضح رہے کہ وہ فروری 2010 میں امپائرنگ کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد 37 ون ڈے میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ راولپنڈی میں دوسرے ٹی20 میچ سے قبل علیم ڈار نے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کر کے منفرد اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر احسن رضا کا کہناتھا کہ وہ آئی سی سی اور پی سی بی کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں ہی فیصلہ سازی اور کھلاڑیوں کی غلطیوں پر نگاہ رکھنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں