وطن نیوز انٹر نیشنل

صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن سبزی منڈی سدھار پہنچ گئے

فیصل آباد :صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن چودھری ظہیر الدین پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کے لئے سبزی منڈی سدھار پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اور اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سیدایوب بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں وپھلوں کی دستیابی اور تھوک قیمتوں کوبھی چیک کیا اور شیڈز وسٹالز پر آلو، پیاز، ٹماٹر ودیگر سبزیوں کی بولیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی مقدار کو چیک کیا۔انہوں نے کہا حکومت نے عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کا عزم کررکھا ہے جس کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیو ں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسروں کی طرف سے پرائس کنٹرول کی مسلسل مانیٹرنگ کو سراہا اور کہا کہ کڑے اقدامات سے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے بتایا صبح ودوپہر کے اوقات میں سبزی منڈیوں کا دورہ کرکے اشیا کی بولیوں کا جائزہ اور قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں