وطن نیوز انٹر نیشنل

سئلہ کشمیر کے اصل فریق

سٹاک ہوم ( عارف کسانہ/نمائندہ خصوصی)مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری عوام ہیں اور یہ مسئلہ ان کی رائے کے مطابق ہی حل ہوگا۔ آزاد جموں کشمیر کی حکومت کے قیام لئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں۔ گلگت بلتستان ریاست جموں کا حصہ ہے اور اسے پاکستان کا صوبہ بنانا بھارتی اقدامات کی توثیق ہو گا۔ امریکہ میں بھارتی لابی بہت متحرک ہے اور ہم کشمیر کے لئے حمایت حاصل نہیں کرسکے۔ بھارتی اقدامات سے شملہ معائدہ عمل ختم ہوچکا ہے اور نہ ہی کشمیری اس معائدہ کے فریق ہیں۔ سویڈن کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آرہا ہے جبکہ ملائشیا نے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے کشمیر کونسل سویڈن کی جانب سے سٹاک ہوم میں سے ہونے والے سیمنار میں مقررین نے کیا۔ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والے اس سیمینار میں دنیا بھر سے اہم راہنماو ¿ں نے آن لائن خطاب کیا۔ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حتمی حل ریاست جموں کشمیر کے عوام کی منشا کے مطابق ہی ممکن ہے کیونکہ وہ اس مسئلہ کے اصل فریق ہیں۔ عالمی برادری نے کشمیری عوام کے حق خود آرادیت کی حمایت کی ہے اور بھارتی مظالم پوری دنیا پر عیاں ہوچکے ہیں۔آزادکشمیر حکومت کا مسئلہ کشمیر کے حل میں بنیادی کردار ہوگا۔ کشمیری عوام کو سویڈن سے بہت توقعات ہیں اور اقوام متحدہ کے دوسرے سیکریٹری جنرل جن کا تعلق سویڈن سے تھا، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوشاں رہے۔ کشمیر امریکن کونسل کے ڈاکٹر غلام نبی فائی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاو ¿ن اور ظالمانہ اقدامات کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ حریت ختم نہیں ہوا اور امریکی میڈیا نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں