وطن نیوز انٹر نیشنل

زمبابوے کو پھر شکست,پاکستان کا مشن کلین سویپ مکمل

راولپنڈی پاکستان نے آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو8وکٹوں سے شکست دیکرٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کرلیا، عثمان قادر مین دی میچ اور مین آف دی سیریز قرارپائے ۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس آخری ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔زمبابوے کی پہلی وکٹ26رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر برینڈن ٹیلر صرف 8رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،ون ڈاؤن پوزیشن پر کریگ ایرون بیٹنگ کیلئے آئے ،زمبابوے کی دوسری وکٹ 33رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب کریگ ایرون صرف 4رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،اس موقع پرویسلے مدھیویرے بیٹنگ کیلئے آئے ،55رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گر گئی جب کپتان چاموچیبھابھا31رنز بناکر آؤٹ ہو گئے ،زمبابوے نے مقررہ20اوورز میں9وکٹوں پر129رنز بنائے ،بلیسنگ موزارابانی 5رنز اور فراز اکرم دورنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے چار اوورز میں13رنز کے عوض4وکٹ،عماد وسیم نے دو اورمحمد حسنین و حارث رؤف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ میں8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ39رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر فخر زمان 21رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، حیدر علی 27رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،اس موقع پر خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے ،پاکستان نے 15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔عبد اللہ شفیق نے آؤٹ ہوئے بغیر41رنز اور خوشدل شاہ نے آؤٹ ہوئے بغیر36رنز بنائے ۔ زمبابوے کی جانب سے ولنگٹن ماسکادزا اور ملٹن شمبا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستان کے نوجوان باؤلر عثمان قادر کو 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں مجموعی طور پر8وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں