وطن نیوز انٹر نیشنل

کمشنر کا مارکیٹوں کا دورہ ،زائد وصولی پرد کاندار گرفتار کرنیکاحکم

ملتان:ڈویژنل انتظامیہ حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے متحرک ہوگئی۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی جانچنے بارے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔کمشنر ملتان نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اور آٹے ،چینی کے کوٹے اور فروخت بارے د کانداروں سے بات چیت کی۔انہوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے د کانداروں کی سرزنش کی اور جرمانے بھی کئے ۔ کمشنر نے سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے والے د کانداروں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمودنے مدنی سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا اورچینی کی محدود سیل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بازار انچارج کی سرزنش بھی کی۔ دریں اثنا کمشنر ملتان نے میونسپل لائبریری کی اپ گریڈیشن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو لائبریرین کی خالی سیٹ پر فوری بھرتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اخبار میں بھرتی کیلئے اشتہار دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے میونسپل لائبریری کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ کمشنر نے کہا کہ میونسپل پبلک لائبریری میں ریڈنگ روم کی تعمیر بھی کی جائے ،بعدازاں کمشنر ملتان نے لانگے خان لائبریری کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عاشق محمد خان درانی نے کمشنر ملتان کو سیرت نبوی ؐپر کتاب بھی تحفہ میں دی، انہو ں نے کہا چلڈرن کمپلیکس تا لائبریری تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں