وطن نیوز انٹر نیشنل

ٹی ٹونٹی رینکنگ: ڈیوڈ میلان کی پہلی پوزیشن، بابر اعظم دوسری پوزیشن پر براجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے اور قومی کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ نئی رینکنگ انگلینڈ ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں، بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے لوکش راہول تیسری اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چوتھی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

باؤلرز کی عالمی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے جبکہ قومی کرکٹر عماد وسیم آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر مجیب الرحمٰن، انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایڈم زمپا نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

عالمی آل راؤنڈر فہرست میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے، گلین میکسویل تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی اس فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹاپ 10 میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کی ہے۔

باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے ٹاپ 5 میں شمولیت اختیار کی ہے تو دوسری طرف انگلینڈ کے کرس جارڈن 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں