وطن نیوز انٹر نیشنل

بچوں کے سائنسی تجربات

1۔شیشے کے گلاس میں ٹھنڈا پانی لیں۔اس کے اوپرشیونگ کریم ڈال دیں۔کریم کے اوپر2 سے3مختلف رنگوں کے فوڈ کلرز کے چند قطرے ڈال دیں،کچھ دیر بعد آپ دیکھیں گے کہ شیونگ کریم اپنی جگہ ہی رہے گی جبکہ فوڈ کلرز نیچے پانی میں شامل ہو جائیں گے۔

2۔دو گلاسوں میں ٹھنڈا پانی لیں۔ایک گلاس میں 5سے 6چمچ چینی شامل کریں اور دوسرے گلاس میں سادہ پانی ہی رہنے دیں۔اب دونوں گلاسوں میں فوڈ کلرز شامل کریں۔چینی ملے پانی میں فوڈ کلر اوپر ہی تیرتا رہے گا اور پانی میں شامل نہیں ہو گا،جبکہ سادے پانی میں فوڈ کلر گلاس کی تہہ میں بیٹھ جائے گا۔

3۔میز پر تھوڑا ساپانی ڈالیں اور پانی کے اوپر گلاس رکھ دیں۔اب گلاس میں آئس کیوبز بھر لیں اور اوپر آدھا کپ نمک چھڑک دیں،تھوڑا سا نمک میز پر گرے پانی پر بھی چھڑک دیں۔۔چند سیکنڈز بعد گلاس کو اٹھانے کی کوشش کریں تو گلاس میز کے ساتھ چپکا ہوا ہو گا۔

4۔ایک شیشے کا گلاس لیں اس میں آدھا گلاس ویجی ٹیبل آئل بھر لیں اور باقی کے آدھے گلاس میں بے بی آئل شامل کر لیں۔یہ دونوں تیل آپس میں مکس نہیں ہو ں گے۔اب ان میں ایک آئس کیوب ڈال دیں۔آپ دیکھیں گے کہ برف کا ٹکڑا ویجی ٹیبل آئل کی حد تک آ کر رُک گیا ہے اور بے بی آئل تک نہیں جا رہا۔جوں جوں برف پگھلے گی ا س کے قطرے ویجی ٹیبل آئل میں موٹے موتیوں کی طرح گرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔

5۔ایک گلاس میں چند چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کر لیں۔قریب ایک مو م بتی جلائیں اور گلاس کو ہلکا سا ٹیڑھا کر کے موم بتی کے قریب لائیں۔گلاس پاس آتے ہی موم بتی بجھ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں