وطن نیوز انٹر نیشنل

دنیا کا تاریخ ساز ریکارڈ ایم ایم عالم نے9 انڈین طیارے کیسے تباہ کیے .. انڈیا کے ٹوٹل 110طیارے تباہ ہوے

وطن نیوز
ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا تھا۔ ایم ایم عالم نے 11 روزہ جنگ میں مجموعی 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا جو آج تک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔

محمد محمود عالم کی نظر دشمن کے ہنٹر طیاروں پر تھی، جیسے ہی ایک ہنٹر طیارے نےدرختوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی وہ عین اسی وقت ایم ایم عالم کے میزائل کی زد میں آگیا۔ نشانے سے آگاہ کرنے والے ’آلے‘ نے ہنٹر سے خارج ہونے والی تپش سے سگنل کو آگاہ کیا۔ یہ بہترین موقع تھا جب ایم ایم عالم نے بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے دوسرا میزائل داغ دیا، جس کے بعد کئی ہنٹرز طیارے بھاگتے ہوئے نظر آئے۔ محمودعالم نے ایک منٹ کے اندر5طیاروں کو مار گرایا، جس میں سے 4طیارے صرف30سیکنڈز میں تباہ کیے اور اس طرح وہ جنگی تاریخ کا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس ناقابل فراموش کامیابی کے بعدانتہائی مسرت سےمحمد محمود عالم نے5ہنٹر طیاروں کی تباہی کا مژدہ کنٹرولر کو سنایا۔
ایک ہی مشن میں اعلیٰ ترین کامیابی اور بہادری کی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح ہر سو پھیل گئی۔ اس17روزہ جنگ میں ایسے ہی بہادر سپوتوں کی بدولت پی اے ایف نے مجموعی طور پر دشمن کے 35طیاروں کو فضااور 43کو زمین پر تباہ کیا جبکہ 32طیاروں کو طیارہ شکن گنوں نے نشانہ بنایا۔ اس طرح مجمو عی طورپر بھارت کے 110طیارے تباہ ہو ئے جبکہ دشمن پاکستان کے صرف19طیاروں کو نشانہ بنا سکا۔

ایم ایم عالم کی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انہیں جرات اور بہادری کے باعث ستارہ جرات سے نوازا تھا۔
محمد محمود عالم 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
وہ طویل عرصے تک پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 18مارچ 2013 کو پی این ایس شفا کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں