وطن نیوز انٹر نیشنل

محرم میں مذہبی منافرت کو برداشت نہیں کرینگے :بشارت راجہ

صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام’ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ’ بھائی چارہ اور بین المسالک یگانگت اور اتحا د کافروغ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہو گی اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ’ علمائے کرام مذہبی رہنماؤں اور امن کمیٹیوں کے معزز اراکین کے تعا ون ’ مشارورت اور رہنمائی سے صوبہ بھر میں قیام امن کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں گے ، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت اشتعال انگیزی ’ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امن و امان کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں محرم الحرام کے حوالہ سے اب تک کئے جانے والے انتظامی اقدامات اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن کمیٹیوں کے معزز اراکین سے مشاورت کے سلسلہ میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں